دنیا کے سب سے لمبے سینگوں والے بیل کا گنیز بک نے اعتراف کرلیا

0
838
1711370-horncow-1560967239-349-640x480

الباما: امریکا کے ایک دیہات میں موجود بیل کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے دنیا کا سب سے دراز سینگوں والا بیل تسلیم کیا ہے۔

چھ سالہ بیل کا نام پونچو ویا ہے اور یہ اس وقت ایک چھوٹے سے دیہات گڈ واٹر کے ایک فارم پر موجود ہے۔ ایک کنارے سےدوسرے کنارے تک اس کے سینگوں کی لمبائی 10 فٹ 7.4 انچ کے قریب ہے جس کی پرورش ایک کسان خاندان نے کی ہے جو پوپ فیملی کے نام سے مشہور ہے۔

خاندان کے سربراہ کو دیگر بڑے سینگوں والی گائیں اور بیل دیکھ کر شوق چرایا کہ کسی طرح ان کے گھر بھی بڑے سینگوں والا کوئی جانور لایا جائے اور یوں پونچو کو چھ ماہ کی عمر میں فارم تک لایا گیا۔ یہ بیل ایسی نسل سے تعلق رکھتا تھا جس کے بڑے بڑےسینگ ہوتے ہیں۔

تاہم کچھ روز بعد گھر میں ’مو‘ نامی ایک اور بڑے سینگوں والا بیل لایا گیا اور ان دونوں کےدرمیان طویل سینگوں کو مقابلہ شروع ہوگیا۔ لیکن حیرت انگیز طور پر پونچو ویا کے سینگ بہت برق رفتاری سے بڑھے لیکن حیرت انگیز طور پر وہ مڑے نہیں بلکہ قدرےسیدھے رہے۔ صرف اس سال اپریل سے مئی کے دوران اس کے سینگوں کی لمبائی میں نصف انچ کا اضافہ ہوا ہے۔
horn-1560967356
بیل کے مالکان کہتے ہیں کہ یہ جانور بہت ذہین ہے اور گھومتے پھرتے وقت اپنے سینگوں اور رکاوٹوں کا خیال رکھتا ہے۔ یہاں تک کہ کہ گھنی جھاڑیوں سے گزرتے ہوئے بھی ممکنہ رکاوٹوں کا احساس رکھتا ہے اور وزن بڑھنے کے باوجود چلتے وقت اپنے سینگوں کے کناروں کا خیال رکھتا ہے۔

اس سال اکتوبر میں اس کی عمر سات برس ہوجائے گی اور ماہرین کے مطابق اس کے سینگ مسلسل بڑھتے رہیں گے تاہم عمر کے آخری حصے میں ان کی نشوونما رک جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here