’سڑک آپ کے باپ کی نہیں‘، سوشل میڈیاصارفین نے اکشے کمار کو آڑے ہاتھوں لے لیا

0
891

ممبئی: بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار کو سوشل میڈیا پر موٹر سائیکل پر سواری کرتے ہوئے تصویر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناڈالا۔

اکشے کمار کا شمار بالی ووڈ کے ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو روایتی کمرشل فلموں سے ہٹ کرایسی فلموں میں کام کرنا پسند کرتے ہیں جس میں لوگوں کو معاشرے کے سدھار کے حوالے سے کوئی پیغام دیاجائے اور صرف فلموں میں ہی نہیں وہ بہت سی ایسی مہمات کا حصہ بھی ہیں جو لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کے لیے کام کرتی ہیں۔

گزشتہ برس اکشے کمار نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر چند ویڈیوز شیئر کی تھیں جس میں وہ لوگوں کو موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ پہننے کا سبق دیتے نظر آرہے تھے، اور ہیلمٹ نہ پہننے کی صورت میں وہ لوگوں کو اس کے خطرناک نتائج سے آگاہ کرتے ہوئے کہہ رہے تھے کہ ’’سڑک تمہارے باپ کی نہیں ہے‘‘۔

تاہم شاید اکشے کمار اپنا پڑھایا ہوا سبق خود ہی بھول گئے۔ بالی ووڈ کے کھلاڑی نے چند روز قبل اپنے انسٹاگرام پرایک تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ بغیر ہیلمٹ پہنے موٹر سائیکل چلاتے نظر آرہے ہیں، بس یہ تصویر شیئر کرنے کی دیر تھی کہ لوگوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بناڈالا۔

سوشل میڈیا صارفین نے اکشے کمار کو ہیلمٹ نہ پہننے پر ان کی پرانی ویڈیوز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ’’ہیلمٹ کہاں ہے؟‘‘، ’’بڑا گیان پھیلاتا تھا (دانشوری بھگارتاتھا) اب ہیلمٹ کہاں ہے بھائی۔‘‘ جب کہ ایک صارف نے تو اکشے کمار کے الفاظ ان ہی کو لوٹاتے ہوئے کہا ’’ہیلمٹ کہاں ہے؟ روڈ آپ کے باپ کی نہیں ہے، ایسا ہی کہتے ہیں نہ آپ۔‘‘

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here