لاہور میں ماں نے کالا جادو کرتے ہوئے اپنے دو بچوں کو جلادیا

0
772
1712130-blackmagic-1561022134-286-640x480

لاہور: قلعہ گجر سنگھ کوارٹرز میں ماں نے مبینہ طور پر کالا جادو کرتے ہوئے اپنے دو بچوں کو جلادیا۔

لاہور کے علاقے قلعہ گجر سنگھ کوارٹرز میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ماں نے مبینہ طور پر کالا جادو کرتے ہوئے اپنے ہی دو بچوں کو جلادیا جنہیں جھلسی ہوئی حالت میں میو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بچوں کے والد سائمن سلیم کا کہنا ہے کہ میری بیوی انیتا بی بی کالا جادو سیکھ رہی تھی جس نے اس دوران بچوں کو جلایا۔ انیتا نے اپنی 3 سالہ بیٹی مریم اور 2 سالہ جارج کو گلے میں رسی ڈال کر جلایا، ملزمہ انیتا اپنے بچوں کو تین روز قبل پھوپھی کے گھر لے کرگئی تھی اور گزشتہ تین روز سے انہیں رسیوں سے باندھ کر رکھا ہواتھا، جب کہ بچوں کے جسم کو موم بتیوں اور آہنی راڈ سے داغا گیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پولیس کو دے دی گئی ہے۔
دوسری جانب ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ دونوں بچوں کا جسم مختلف حصوں سے جلا ہوا ہے اور ان کے گلے پر رسیوں کے نشان موجود ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here