اداکارہ میرا کی بے نظیر بھٹو بننے کی خواہش

0
875
اداکارہ میرا کی فلم’’باجی‘‘ 28 جون کو ریلیز ہوگی فوٹوفائل

لاہور: پاکستانی اداکارہ میرا نے بے نظیر بھٹو کا کردار ادا کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

پاکستان کی مقبول اداکارہ میرا خبروں میں رہنے کا فن بخوبی جانتی ہیں کبھی اپنی گلابی انگریزی سے میڈیا کی توجہ حاصل کرلیتی ہیں اور کبھی مختلف اسکینڈلز انہیں مشہور کرنے کا سبب بن جاتے ہیں۔ آج کل میرا اپنی فلم’’باجی‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں اور خوب بڑھ چڑھ کر تشہیری مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔
حال ہی میں فلم کی تشہیر کے سلسلے میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران جب میرا سےپوچھا گیا کہ انہیں کون سا کردار ادا کرنے کی خواہش ہے تو انہوں نے کہا کہ وہ مستقبل میں بے نظیر بھٹو کا کردار ادا کرنا چاہتی ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ میرا کی فلم’’باجی‘‘ 28 جون کو ریلیز ہوگی فلم میں میرا کے ساتھ عثمان خالد بٹ اور آمنہ الیاس مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جب کہ دیگر کاسٹ میں محسن عباس حیدر، علی کاظمی، نیئر اعجاز شامل ہیں۔ فلم کے لیے مہوش حیات کا آئٹم نمبر’’گینگسٹر گڑیا‘‘ پہلے ہی مداحوں میں مقبول ہوچکاہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here