خانپور میں مسافر کوچ اور کار میں تصادم سے 6 افراد جاں بحق

0
755

خانپور: انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ اور کار میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جب کہ 15 سے زائد افراد زخمی ہوگئے

ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع خانپور میں انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ اور کار کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق جب کہ کوچ الٹنے سے 15 سے زائد مسافرزخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کار میں سوار افراد کندھکوٹ کے رہائشی بتائے جارہے ہیں، جاں بحق ہونے والی 3 خواتین سمیت 6 افراد کی شناخت نہ ہوسکی جب کہ کار سوار ایک متوفی کی شناخت قائم علی ولد دائم علی کے نام سے ہوئی۔

زخمیوں میں آصف پٹھان، مسمات نائلہ، خادم شاہ، مسمات سلمی اور لائبہ سمیت 15 سے زائد افراد کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here