شاہ رخ خان کے بالی ووڈ میں 27 سال مکمل ، مداحوں کی نیک تمنائیں

0
1076
1718270-shahrukhkhan-1561439507-588-640x480

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو بھارتی فلم انڈسٹری میں 27 سال مکمل ہوگئے اس موقع پر ان کے چاہنے والوں نے انہیں نیک تمناؤں سے نوازا ہے۔

27 سال قبل فلم انڈسٹری میں دہلی کے ایک عام لڑکے نے بالی ووڈ میں قدم رکھا اور اپنی محنت، لگن اوربہترین اداکاری سے بالی ووڈ کنگ کا خطاب حاصل کرلیا۔ وہ لڑکا کوئی اور نہیں بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان ہیں۔ آج سے 27 سال قبل 25 جون 1992 کو کنگ خان کی فلم’’دیوانہ‘‘ریلیز ہوئی تھی اور اس فلم کے بعد شاہ رخ خان نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

شاہ رخ خان کا بالی ووڈ میں سفر آسان نہیں تھا انہوں نے اس مشکل سفر میں بہت سے نشیب و فراز دیکھے لیکن آج وہ بالی ووڈ کے کامیاب ترین اداکار ہیں۔ 27 سال مکمل ہونے کے موقع پر کنگ خان کے مداحوں کی جانب سے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔

ٹوئٹر پر شاہ رخ خان کے سب سے بڑے فین پیج ایس آر کےیونیورس نے ٹوئٹر پر کنگ خان کے بالی ووڈ میں 27 سال مکمل ہونے کی خوشی میں جشن منایا۔ مداحوں نے بالی ووڈ کو خوبصورت فلمیں دینے کے لیے شاہ رخ خان کا شکریہ ادا کیا۔


https://twitter.com/FarazyHasan/status/1143303450395938816
ایک صارف نے کنگ خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہر انسان کو شاہ رخ خان سے سیکھنا چاہئے کہ ایک عام آدمی سے گلوبل آئکن کیسے بنا جاتا ہے۔


راہول نامی صارف نے تو شاہ رخ خان کی محبت میں ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے کہا کہ بالی ووڈ کو 100 سال سے زائد کا عرصہ ہوگیا لیکن میں بہت خوش قسمت ہوں کہ اس دور میں پیدا ہوا جب شاہ رخ خان کروڑوں دلوں پر راج کرتے ہیں۔


https://twitter.com/itxChirag/status/1143196860254846976

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here