لاہور: ایک فتح حاصل ہوتے ہی مکی آرتھر حد سے زیادہ خود اعتمادی کا شکار ہوگئے۔
جنوبی افریقہ کیخلاف میچ میں پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی کو سوال کا درست جواب دینے کے بجائے منفی سوچ رکھنے کا طعنہ دیدیا۔ صحافی کا سوال تھا کہ حارث سہیل اچھا کھیلے لیکن 30 ویں اوور کے بعد بیٹنگ کیلیے آئے،60 سے 70 منٹ تک کھیلتے ہی وہ تھکاوٹ کا شکار نظر آئے، اگر ایسا نہ ہوتا تو سنچری بھی مکمل کر سکتے تھے، اسی وجہ سے پاکستان آخری 3 اوورز میں صرف 20 رنز بنا سکا، کیا ان میں اسٹیمنا کی کمی تھی؟
مکی آرتھر نے جواب میں کہا کہ حارث سہیل نے ایک بہترین اننگز کھیلی، انھوں نے صرف 59 گیندوں پر 80 رنز بنائے، کیا ایسا ہی ہوا ہے؟آپ ہمارے کھلاڑیوں کے بارے میں ہمیشہ منفی بات کیوں کرتے ہیں،کیوں نہ ایک تبدیلی کے طور پر اس بار مثبت ہی لکھ دیں۔