ورون دھون نے کیریئر پر شادی کو ترجیح دے دی

0
741

ممبئی: بالی ووڈ اداکار ورون دھون نے شادی کے باعث اپنی فلم’’اسٹریٹ ڈانسر‘‘ کی ریلیز کی تاریخ آگے بڑھادی۔

بالی ووڈ میں آج کل اداکار ورون دھون اور ان کی دیرینہ دوست نتاشا دلال کی شادی کی خبریں گردش کررہی ہیں۔ ورون دھون بھی اپنی شادی کو لے کر اتنے پُرجوش ہیں کہ انہوں نے شادی کی وجہ سے اپنی نئی فلم’’اسٹریٹ ڈانسر‘‘ کی ریلیز کی تاریخ ہی آگے بڑھادی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پہلے فلم نومبر میں ریلیز ہونی تھی لیکن ورون دھون نے فلم کے ہدایت کار ریموڈی سوزا سے درخواست کی ہے کہ وہ فلم کو اگلے سال جنوری میں ریلیز کریں کیونکہ وہ دسمبر میں اپنی دیرینہ دوست نتاشا دلال کے ساتھ شادی کررہے ہیں۔
یاد رہے کہ ورون دھون اور نتاشا دلال گزشتہ کئی برسوں سے ایک ساتھ ہیں، دونوں نے اپنے رشتے کو کبھی میڈیا سے چھپانے کی کوشش نہیں کی اور دونوں کئی مواقع پر ایک دوسرے کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے نظر آئے ہیں۔ ورون دھون نے کرن جوہر کے شو کافی ود کرن سیزن 6 میں باقاعدہ نتاشا کے ساتھ اپنے تعلقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ مستقبل میں دونوں کا شادی کے بندھن میں بندھنے کا ارادہ ہے۔

واضح رہے کہ فلم ’’اسٹریٹ ڈانسر‘‘ میں اداکار ورون دھون اور شردھا کپور مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جب کہ بھوشن کمار نے فلم کو پروڈیوس کیا ہے۔ ’’اسٹریٹ ڈانسر‘‘ 2015 میں ریلیز ہوئی فلم ’’اے بی سی ڈی2‘‘ کا سیکوئل ہے، فلم اگلے سال 24 جنوری کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here