اصل زندگی کا سلطان کون؟ سلمان خان نے خود بتادیا

0
800

ممبئی: بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے بتادیا کہ حقیقی زندگی میں سلطان وہ نہیں بلکہ ان کے والد ہیں۔

اگر شاہ رخ خان کو بالی ووڈ کا کنگ کہا جاتا ہے تو سلمان خان بالی ووڈ کے سلطان ہیں اورفلم انڈسٹری پر راج کرنے کے ساتھ کروڑوں دلوں پر حکمرانی کرتے ہیں۔ تاہم سلمان خان کی یہ بادشاہت صرف بالی ووڈ تک ہی محدود ہے اصل زندگی کا سلطان کوئی اورہی ہے جس کے بارے میں سلمان خان نے خود ہی بتادیا۔
حال ہی میں سلمان خان نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ان کے والد سلیم خان ماضی کا مقبول گیت ’’سہانی رات ڈھل چکی‘‘ گاتے نظر آرہے ہیں جب کہ سلمان خان بھی اپنے والد کی آواز میں آواز ملاتے نظر آرہے ہیں۔
یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سلمان خان نے بتایا کہ ان کی فیملی کے اصل سلطان اورٹائیگر ان کے والد ہیں۔ گزشتہ روزشیئر کی گئی اس ویڈیو کو اب تک 24 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here