حکومت کے خلاف محاذ کی تیاریاں، اپوزیشن جماعتوں کی ’اے پی سی‘ آج

0
766

اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) آج مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں ہوگی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق حکومت کوٹف ٹائم دینے کے لیے اپوزیشن کی آل پارٹیزکانفرنس آج جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں ہوگی۔ آل پارٹیز کانفرنس میں پیپلزپارٹی، مسلم لیگ (ن)، عوامی نیشنل پارٹی اورقومی وطن پارٹی شرکت کرے گی۔ دوسری جانب بی این پی کے اختر مینگل نے اپوزیشن کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ وزیراعظم عمران خان نے بی این پی مینگل کے وفد کوآج ملاقات کے لئے پارلیمنٹ ہاؤس بلالیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں 6 نکاتی ایجنڈے پرپیشرفت سے متعلق گفتگو کی جائے گی جب کہ بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا جاۓ گا۔

ذرائع کے مطابق اے پی سی میں حکومت مخالف تحریک اوربجٹ منظوری رکوانے پرمشاورت ہوگی جب کہ اسلام آبادلاک ڈاؤن کی تجویزاورجلسوں کا شیڈول زیرغورآئیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here