ڈالر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 164.50 روپے تک پہنچ گیا

0
777

کراچی: اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں ڈالر کی اڑان جاری ہے جس کے نتیجے میں امریکی کرنسی کی قدر میں تقریبا 2.34 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

ملک میں مسلسل روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر تیزی کے ساتھ مہنگا ہوتا جارہا ہے جس کے نتیجے میں مہنگائی میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے 34 پیسے کا اضافہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ڈالر کی قدر 164 روپے 50 پیسے ہوگئی۔
انٹر بینک میں اضافے کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر تگڑا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے مہنگا ہوا اور اس کی قیمت 164 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

گزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں ایک دم 6 روپے 10 پیسہ کا اضافہ ہوا تھا اور دن بھر اتار چڑھاؤ کے بعد ڈالر کی خرید و فروخت 163 روپے کی سطح پر بند ہوئی تھی۔ دو روز کے دوران امریکی کرنسی کی قدر میں ساڑھے 7 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

سیکریٹری جنرل ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن ظفر پراچہ کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی ڈیمانڈ نہ ہونے برابر ہے اور انٹربینک میں اس کی قدر میں اضافہ ہورہا ہے۔ انٹربینک ریٹ بڑھنے کےاثرات اوپن مارکیٹ پربھی مرتب ہورہے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں ماہ اب تک ڈالر 14 روپے 24 پیسے مہنگا ہوچکا ہے جس سے ملکی و بیرونی قرضوں میں 1490 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here