انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے 80 پیسے کی کمی

0
732

کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت 161.25 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے 80 پیسے سستا ہوگیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 164.05 سے کم ہوکر161.25 روپے پر پہنچ گئی ہے جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1 روپے 50 پیسے کی کمی سے 162 روپے کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں270 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد 100 انڈیکس 33 ہزار 510 کی سطح سے نیچے آگیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ 2 روز کے دوران ڈالر کی قیمت میں ایک دم 7 روپے کا اضافہ ہوا ہے جب کہ رواں ماہ میں اب تک ڈالر 14 روپے 24 پیسے مہنگا ہوچکا ہے جس سے ملکی و بیرونی قرضوں میں 1490 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here