مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید ایک کشمیری نوجوان شہید

0
799

سری نگر: بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کے دوران مقبوضہ وادی میں فائرنگ کرکے مزید ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں ضلع بڈگام میں مزید ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا گیا ہے، کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع بڈگام کے علاقے میں نام نہاد آپریشن کے دوران اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔

بھارتی فوج کی فائرنگ کے بعد علاقے میں مظاہروں سے بچنے کے لیے انٹرنیٹ سروس کو معطل کردیا گیا ہے جب کہ علاقے میں آپریشن اب بھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران قابض بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں اب تک 4 کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here