پاکستان کی جیت پر شوبز فنکاروں کا خوشی کا اظہار

0
770

کراچی: پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو شکست دے کر جہاں قوم کو خوشی دی ہے وہیں پاکستان کی جیت پر شوبز فنکار بھی خوشی سے پھولے نہیں سمارہے ہیں۔ فنکاروں نے پاکستان کی جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹیم کا حوصلہ بڑھایا ہے۔

نامور پاکستانی اداکارومیزبان فہد مصطفیٰ نے ٹوئٹر پر پاکستان کی فتح کا جشن مناتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور بہترین کھیل پیش کرنےپر عماد وسیم سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے پاکستان کی شاندار فتح پر خوشی کا اظہار کیا اور وزیر اعظم کی ٹوئٹ ری ٹوئٹ کرائی جس میں وزیراعظم نے قومی ٹیم کو جیت پر مبارکباد دی ہے۔


گلوکار و اداکار فرحان سعید نے ٹیم کی جیت پر خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا یا اللہ پاکستان پر اسی طرح اپنی رحمت بنائے رکھیں۔

اداکارہ ماورا حسین نے ٹوئٹ کرتے ہوئے قومی ٹیم کی جیت پر خوشی کا اظہار کیا۔

ہمایوں سعید نے گزشتہ روز کی فتح پر بھرپور انداز میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے عماد وسیم کی کارکردگی کو سراہا اورپورے پاکستان کو جیت کی مبارکباد دی۔

اداکارہ عروہ حسین بھی اس موقع پر پیچھے نہیں رہیں انہوں نے بھی ٹوئٹر پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here