دوران میچز سیاسی بینر کو لہرانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، آئی سی سی چیف ایگزیکٹیو

0
921

لیڈز: افغان تماشائیوں کی شرانگیزی کے بعد آئی سی سی نے سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ رچرڈسن کہتے ہیں کہ آئندہ اس قسم کے واقعات سے بچنے کی پوری کوشش کریں گے، کسی بھی قسم کے سیاسی بینر کو لہرانے کی بھی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

کونسل کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ رچرڈسن کہتے ہیں کہ گورننگ باڈی مختلف اتھارٹیز کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ اس قسم کے واقعات پھر رونما نہ ہوں، ہم مختلف سیکیورٹی ٹیموں کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں تاکہ انتظامات کو مزید بہتر بنایا جاسکے، انفرادی طور پر اسٹیڈیم میں موجود ہر شخص پر نظر رکھنا بہت مشکل ہوتا ہے لیکن ہماری سیکیورٹی ٹیم ایسے افراد پر نظر رکھے گی جوکہ سیاسی سلوگن یا بینرز استعمال کررہے ہوں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here