اسلام آباد: ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے تحت اب تک 90ہزار لوگوں کی جانب سے 1780 ارب روپے کے اثاثے ظاہر کیے گئے ہیں۔
ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے تحت اب تک 90ہزار لوگوں کی جانب سے 1780 ارب روپے کے اثاثے ظاہر کیے گئے ہیں۔ جس کے نتیجے میں ایف بی آر کو مجموعی طور پر42 ارب روپے کا اضافی ریونیو حاصل ہوا ہے۔ اس کے باوجود گزشتہ مالی سال کے دوران مجموعی طور پر598 ارب روپے کے عبوری ریونیو شارٹ فال کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر کو کل رات گئے تک مجموعی طور پر3800ارب روپے کا عبوری ریونیو حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کیلیے مقرر کردہ 4398ارب روپے کے ٹیکس وصولیوں کے ہدف کے مقابلے میں 598 ارب روپے کم ہے۔
ذرائع کے مطابق ایمنسٹی لینے والوں میں زیادہ تعداد درمیانے طبقے کی ہے۔ اب بھی 10 ہزار سے زائد درخواستیں التوا میں پڑی ہیں اور بڑی تعداد میں نئی درخواستیں آرہی ہیں۔