ماہرہ خان کی فلم ’ سپر اسٹار‘ کا پہلا گانا ریلیز ہوتے ہی مقبول

0
865
Super Star

کراچی: بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان اور بلال اشرف کی نئی آنے والی فلم ’ سپراسٹار‘ کا پہلا گانا ’ بے کراں‘ ریلیز ہوتے ہیں مقبول ترین گانا بن گیا ہے۔

ماہرہ خان اور بلال اشرف کی محبت کی داستاں پر مبنی فلم ’سپر اسٹار‘ کا پہلا گیت ’ بے کراں‘ ریلیز کردیا گیا ہے۔ جس میں ماہرہ اور بلال کو سیاہ لباس میں ایک اسٹیج پر ڈانس کئے دیکھا جا سکتا ہے۔ دونوں اداکاروں کی اس کیمسٹری کا سوشل میڈیا پر کافی چرچہ ہے اور اس جوڑی کو خوب پسند بھی کیا جارہا ہے۔

فلم کے جاری کردہ اس گیت کو خوبصورت بنانے میں علی سیٹھی اور زیب بنگش نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے جس کے بول شکیل سہیل نے لکھے ہیں جب کہ گانے کی دھن آذان سمیع خان اور سعد سلطان نے دی ہے۔

2 منٹ اور 21 سیکنڈز پر مشتمل گیت ’بے کراں‘ کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ریلیز ہونے کے محض ایک روز میں ہی اس گیت کو 27 ہزار سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ مومنہ درید کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’سپر اسٹار‘ میں ماہرہ خان ’نور‘ اور بلال اشرف ’سمیر خان‘ کا کردار ادا کر رہے ہیں جب کہ فلم میں مرکزی کرداروں کے ساتھ لیجنڈ اداکار مرزا ندیم بیگ ، جاوید شیخ اور مرینہ خان بھی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے جب کہ فلم رواں سال دنیا بھر میں عید الاضحی پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here