وزیراعظم کا بے نامی جائیدادوں کی نشاندہی کرنے والوں کو 10 فیصد رقم دینے کا اعلان

0
752
Imran Khan

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ جو شخص بھی کسی پاکستان کی بے نامی پراپرٹی کی نشاندہی کرے گا اسے 10 فیصد رقم دی جائے گی ۔

اسلام آباد میں ’احساس پروگرام‘ کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے اقتدار میں رہتے ہوئے 40،40 دبئی کے دورے کیے، یہ سب دورے قوم کے پیسوں سے کیے گئے، ان لوگوں نے قوم کو مقروض کردیا اور پھر قوم کی دولت کو لٹاتے رہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہر جگہ ناانصافی ہے، نچلے طبقے پر ظلم ہو رہا ہے، آج پتہ چلا کہ 5 فیصد پاکستانیوں کو ہپاٹائٹس سی ہے، نئے پاکستان میں غربت کا خاتمہ ہوگا، غربت کم کرنے کے لیے ایک پروگرام لا رہے ہیں جس میں ہر وزارت کا کردار ہوگا، حکمرانوں کا کام تھا کہ قوم کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرتا مگر یہاں تو مقتدر طبقہ قوم کے ٹیکس کے پیسوں سے بیرون ملک علاج کراتا رہا جب کہ یہ لوگ جیل میں بھی جاتے ہیں تو انہیں لندن سے علاج کرانا ہوتا ہے30 سال اقتدار میں رہے مگر کوئی اسپتال نہیں بنایا۔
عمران خان نے کہا کہ شہبازشریف کو کہتا ہوں کہ میں موت بھی برداشت کرسکتا ہوں مگر آپ موت برداشت نہیں کرسکتے کیونکہ انُ کا پیسہ باہر پڑا ہے جس سے وہ انجوائے کرنا چاہتے ہیں اس لیے ان کو فکر ہے کہ وہ مر نہ جائیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ جو شخص بھی کسی پاکستان کی بے نامی پراپرٹی کی نشاندہی کرے گا اسے 3 فیصد کے بجائے 10 فیصد حصہ دیا جائے گا ،اور بے نامی پراپرٹی سے جو بھی پیسہ آئے گا وہ سب احساس پروگرام میں ڈالیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here