پیپلزپارٹی ملک میں جمہوریت کی مکمل بحالی تک سُکھ کا سانس نہیں لے گی، بلاول بھٹو

0
761
Bilawal Bhutto

کراچی: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ آمروں اوران کی کٹھ پتلیوں نے معاشرے، معیشت اورجغرافیہ کوشدید نقصان پہنچایا لیکن پیپلزپارٹی ملک میں جمہوریت کی مکمل بحالی تک سُکھ کا سانس نہیں لے گی۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 5 جولائی یومِ سیاہ کے موقع پرپیغام میں کہا کہ آمروں اوران کی کٹھ پتلیوں نے معاشرے، معیشت اورجغرافیہ کوشدید نقصان پہنچایا، ضیاء نے منشیات اورغیرقانونی اسلحہ سے ملک میں نفرت، لسانیت اورمذہبی منافرت کے بیج بوئے جب کہ شہید بھٹوسمجھتے تھے کہ غربت و افلاس قدرت کے نہیں انسانوں کے پیدا کردہ ہیں، شہید بھٹو نے پوری قوم کو جگایا اوراسے بااختیار بنایا۔ بلاول نے کہا کہ بیگم بھٹو اورشہید بی بی نے ملک میں بحالیِ جمہوریت کے لیئے جدوجہد کی ، قائدِ عوام کی جانب سے کمزور طبقات کو بااختیار بنانے پر استحصالی گروہ چوکنا ہوگیا جب کہ استحصالی گروہ کی سازشوں نے شہید بھٹو کی حکومت کا خاتمہ کیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ بیگم بھٹواورشہید بی بی نے ملک میں بحالیِ جمہوریت کے لیئے جدوجہد کی، پیپلزپارٹی ملک میں جمہوریت کی مکمل بحالی تک سُکھ کا سانس نہیں لے گی، سلیکٹڈ وزیراعظم ملک کے ہر ادارے ،معیشت، اقدارکوتباہ کرنے پر تُلا ہوا ہے لیکن جمہوریت بہترین انتقام ہے”، کے نعرے تلے آمریتی عناصر اورسلیکٹڈ وزیراعظم کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی۔
بلاول نے کہا کہ آصف علی زرداری کے خلاف انتقامی کارروائیاں 5 جولائی 1977 کا تسلسل ہیں، آمریتی عناصراورجمہوریت پسندوں کے درمیان جنگ ابھی جاری ہے، کچھ بھی کرلیں آخری فتح پاکستانی عوام کی ہوگی، آئیے، آج نظریئہ جمہوریت سے تجدید عہد نو کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here