کنگنا کی ’سستی کاپی‘ قراردئیے جانے پرتاپسی پنوں کا جواب

0
804
Kangana and Tapsi

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنوں نے خود کو کنگنا رناوت کی سستی کاپی قراردئیے جانے پرکنگنارناوت کی بہن کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے پاس ان باتوں کے لیے وقت نہیں ہے۔

اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم ’’جج مینٹل ہے کیا‘‘ کے ٹریلر ریلیز ہونے پر بہت سے اداکاروں نے فلم کے ٹریلرکی تعریف کی جن میں اداکارہ تاپسی پنوں بھی شامل ہیں۔ تاہم کنگنا کی بہن رنگولی چینڈل نے تاپسی کی تعریف کرنے پر انہیں سراہنے کے بجائے الٹا ان پر تنقید کرتے ہوئے انہیں کنگنا رناوت کی ’’سستی کاپی‘‘ قرار دے دیا۔
رنگولی نے ٹوئٹرپرتاپسی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کچھ لوگ کنگنا کو کاپی کرکے ہی اپنی دکان چلاتے ہیں، لیکن انہیں سراہتے کبھی نہیں ہیں۔ رنگولی نے کہا کہ آخری بار کنگنا کے بارے میں تاپسی کا بیان سنا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کنگنا کو ڈبل فلٹر کی ضرورت ہے۔ تاپسی جی میں آپ کو کہنا چاہوں گی کہ آپ کوکنگنا کی سستی کاپی بننا بند کردینا چاہئے۔
https://twitter.com/Rangoli_A/status/1146461545141960704
اس حوالے سے جب تاپسی سے بات کی گئی توانہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ لوگوں کی مثبت چیزیں دیکھتی ہوں میرے پاس اس طرح کے بیانات پر بات کرنے کے لیے وقت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کنگنا کی بہن رنگولی نے اداکارورون دھون کو بھی فلم کے ٹریلر کی تعریف کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here