اوپن مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر 4 روپے سستا

0
745
Dollar

کراچی: اوپن مارکیٹ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ڈالر 4 روپے سستا ہوا۔

ڈالر کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی جس کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے سستا ہوا، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ڈالر اوپن مارکیٹ میں 161 سے کم ہوکر 157 روپے کا ہوگیا۔

انٹربینک میں ڈالر گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 3.13 روپے سستا ہوا، انٹر بینک میں ڈالر 160.05 سے کم ہوکر 156.92 روپے کا ہوگیا۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ قطر سے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالراور 10 کروڑ ڈالر ترسیلات آنے سے روپے کی قدر میں2 فیصد اضافہ ہوا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here