کیلی فورنیا: دوروزکے دوران جنوبی کیلی فورنیا میں دوسرا بڑا زلزلہ 7.1 شدت کا ریکارڈ کیا گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق جنوبی کیلی فورنیا میں 7.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ زلزلے کا مرکزکیلی فورنیا کا شہرریگ کرسٹ تھا۔ دوروزکے دوران ریاست میں دوسرا بڑا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تاہم تاحال کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
Footage of Albertsons during the aftershocks! 7.1 Earthquake in Ridgecrest California multiple injuries in the store. #earthquakeinla #earthquake #damage #la #anotherearthquake pic.twitter.com/wBAZ6KPMtJ
— WX- Western Washington (@WashingtonWAWX) July 6, 2019
گزشتہ روزبھی کیلی فورنیا میں 6.4 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ یہ زلزلہ کیلی فورنیا کے شہررج کریسٹ کے قریب آیا جو کہ لاس اینجلس سے 240 کلومیٹرکے فاصلے پرہے۔ گزشتہ روزکے زلزلے کے بعد بھی 400 آفٹر شاکس محسوس کئے گئے تھے۔
واضح رہے کہ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں گزشتہ روز آنے والے زلزلے کودو دہائیوں کا شدید ترین زلزلہ قرار دیا جا رہا ہے۔