ممبئی: ناموربالی ووڈ اداکاررنویر سنگھ نے مداحوں کے ساتھ اپنی سالگرہ کے موقع پراپنی فلم 83 کی پہلی جھلک شیئرکردی۔
اداکاررنویرسنگھ آج 34 برس کے ہوگئے اوراپنی سالگرہ کے موقع پرانہوں نے اپنے چاہنے والوں کے ساتھ اپنی نئی فلم ’83‘ کی پہلی تصویرشیئرکی ہے، جس میں وہ ہوبہو سابق بھارتی کپتان کپل دیو کی کاربن کاپی لگ رہے ہیں۔ تصویر کے ساتھ رنویر نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ میری زندگی کے خاص دن پر میں پیش کرنا چاہتا ہوں ’’ہریانہ کا طوفان کپل دیو‘‘۔
واضح رہے کہ رنویرسنگھ فلم 83 میں کرکٹر کپل دیو کا کردارنبھارہے ہیں جب کہ فلم کی کہانی 1983 میں بھارت کے پہلے کرکٹ ورلڈ کپ کی جیت کے گرد گھومتی ہے جس میں کپل دیونے بھارتی ٹیم کی قیادت کی تھی۔ 1983 میں ورلڈ کپ ٹرافی جیتنے کی وجہ سے فلم کا نام 83 رکھا گیا ہے۔
دایت کارکبیرسنگھ کی فلم میں دپیکا پڈوکون کپل دیو کی بیوی رومی دیو کا کردار نبھارہی ہیں، فلم اگلے سال 10 اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔