پالک جسمانی عضلات اور پٹھوں کو طاقتور بناتا ہے

0
728
Palak

برلن: مشہور کارٹون کردار پوپائے کو طاقت کے لیے پالک کھاتے ہوئے دکھایا جاتا ہے اور اب معلوم ہوا کہ وہ کارٹون حقائق پر مبنی تھا۔

ماہرین نے کہا ہے کہ پالک میں موجود کیلشیئم، میگنیشیئم اور فولاد اسے کھلاڑیوں کے لیے سپر فوڈ بناتے ہیں۔ یہ اجزا نہ صرف بہت سے امراض کو روکتے ہیں بلکہ پٹھوں اور عضلات کو مضبوط بناتے ہیں۔

نئی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ پالک میں موجود سرگرم مرکبات پٹھوں کی قوت میں غیرمعمولی اضافہ کرتے ہیں ۔ اس کے علاوہ پالک دمے کے مرض سے بچاتا ہے اور کینسر کا حملہ بھی روکتا ہے۔ پالک کو بلڈ پریشر قابو رکھنے میں بھی مفید پایا گیا ہے۔

یہ نیا مطالعہ برلن کی فرائیی یونیورسٹی کے ماہرین نے کیا ہے جس میں پالک کی بجائے خود پالک میں موجود اہم جزو ’ایکڈ سٹیرون‘ نکال کر اس کا سپلیمنٹ آزمایا گیا ہے۔ یہاں موجود سائنسدان ماریہ پارنے بتایا کہ ’ایکڈ سٹیرون‘ کھلاڑیوں کی کارکردگی بڑھا سکتا ہے۔

ایکڈسٹیرون پالک کا اہم ترین جزو ہے اور ساخت کے لحاظ سے یہ کولیسٹرول سے ملتا جلتا ہے۔ اب سے 40 سال قبل تحقیق سے معلوم ہوا تھا کہ روسی ایتھلیٹ اولمپکس اور دیگر مقابلوں کے لیے ایکڈسٹیرون استعمال کرتے رہے تھے اور اسے ’روسی راز‘ کا نام دیا تھا۔ اس سے کھلاڑیوں کی کارکردگی بہتر ہوتی تھی اور وہ مقابلہ جیت جاتے تھے۔

ایک تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ ایکڈسٹیرون انسانی ڈھانچے میں پروٹین کی تالیف (سنتھے سز) کو بڑھاتا ہے۔ بسا اوقات یہ میتھین ڈائنون سے بھی زیادہ مؤثر ثابت ہوتا ہے جس پر پابندی عائد کی جاچکی ہے۔

ڈاکٹرماریہ نے بتایا کہ انہوں نے ڈبل بلائنڈ اسٹڈی میں 46 نوجوان کھلاڑیوں کا جائزہ لیا ۔ شرکا کو دو گروہوں میں تقسیم کیا گیا یعنی ایک کو پالک کا سپلیمنٹ یا ایکڈسٹیرون کھلایا گیا اور دوسرے کو فرضی دوا پلے سیبو دی گئی۔ یہ عمل دس ہفتے تک جاری رہا۔

سروے کے بعد معلوم ہوا کہ جن کھلاڑیوں نے ایکڈسٹیرون کھایا ان کے پٹھوں کی نشوونما میں اضافہ دیکھا گیا۔ اس طرح ثابت ہوا کہ پالک کھلاڑیوں کے لیے ایک بہترین غذا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here