انڈونیشیا کے ایک گھر میں ایلین نما جانور نے سب کو چونکا دیا

0
774
Alien

بالی: انڈونیشیا کے ایک گھر میں ایلین نماجانور کی موجودگی نے گھر کے مالک سمیت مقامی افراد کو چونکا دیا۔

انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں ہاری تو نامی شخص کے گھر میں ایلین نما جانور کی موجودگی نے سب کو حیران کردیا۔ یہ جانور گھر کی دیوار کے ساتھ لٹکا ہوا تھا اور آدھا جھینگر اور آدھی جیلی فش کی طرح لگ رہاتھا جس کے جسم پر بال بھی تھے۔ گھر کے مالک کے مطابق اس نے ایسا جانور پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا۔

ہاری تو نے کہا کہ وہ اس جانور کو نہیں جانتے اور نہ ہی یہ جانتے ہیں کہ یہ کہاں سے آیاہے، شاید باہر ہونے والی بارش سے بچنے کے لیے ان کے گھر میں گھس آیا تھا اور دیوار کے ساتھ لٹک گیا تھا۔ ہاری تو نے مذاقاً کہا کہ انہیں یہ جانور دیکھنے میں بالکل ایلین کی طرح لگ رہاہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here