ایف اے ٹی ایف کے باعث آئی ایم ایف پروگرام معطلی کا خطرہ ہے، گورنر اسٹیٹ بینک

0
764
Baqir Raza

کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف مطالبات پورے نہ ہوئے تو آئی ایم ایف پروگرام معطل ہوسکتا ہے۔

کراچی میں اسٹاک مارکیٹ اور معاشی تجزیہ کاروں کو بریفنگ کے دوران گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف شرائط پوری کرنے کے لئے خصوصی ٹیم کام کررہی ہے، ایف اے ٹی ایف کی وجہ سے آئی ایم ایف پروگرام خطرے میں ہے ، ایف اے ٹی ایف کے مطالبات پورے نہ ہوئے تو آئی ایم ایف پروگرام معطل ہو سکتا ہے، ایف اے ٹی ایف سے متعلق حکومت سے بات چیت جاری ہے، ایف اے ٹی ایف کے رکن ملکوں سے مدد کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں، اس حوالے سے سیاستدانوں کے ذریعے رکن ملکوں سے رابطہ کیا گیا ہے۔

رضا باقر کا کہنا تھا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کی وجہ سے بچت اور اخراجات میں بڑا خلا پیدا ہوا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو صفر نہیں کیا جائے گا حکومتی اخراجات بڑھنے اور ٹیکسوں میں کمی سے قرضوں میں اضافہ ہوا، ٹیکس وصولی میں کمی سے مالیاتی خسارے میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی معیشت کا موازنہ مصر سے نہیں کیا جاسکتا، پاکستان اپنی معیشت کو دستاویزی بنانا چاہتا ہے، ملکی معیشت میں بہتری آرہی ہے، عوام کی قوت خرید بحال ہورہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here