بابا سہگل نے گانوں کی چوری پر بالی ووڈ کو کاپی ووڈ کا نام دیدیا

0
951
Rowdy Rathore 2012 vs The Replacement Killers 1998

ممبئی: نامور بالی ووڈ گلوکار و ریپر بابا سہگل پرانے گانوں کی ری مکس کے نام پر دھجیاں اڑانے پر پھٹ پڑے اور بالی ووڈ کو کاپی ووڈ کانام دے دیا۔

بالی ووڈ میں گانے چرانا کوئی نئی بات نہیں، بالی ووڈ فلمسازو پروڈیوسرز اپنی فلموں کی کامیابی کے لیے بڑی ڈھٹائی سے پاکستانی گانے تو چراتے ہی ہیں لیکن اپنی ہی فلم انڈسٹری کے پرانے اور کلاسک گانوں کو بھی فلموں کی کامیابی کے لیے ری مکس کے نام پر توڑ مروڑ کر فلموں میں شامل کرتے ہیں۔

بالی ووڈ کے کلاسک گانوں کی اس بے توقیری پر جاوید اختر کافی عرصے سے اپنی آواز بلند کررہے ہیں اور اب بالی ووڈ کے ایک اور نامور ریپر و گلوکار باباسہگل نے بھی اس معاملے پر آوازاٹھائی ہے۔ بابا سہگل نے ٹوئٹر پرکہا کہ اب بالی ووڈ کے پرانے اور کلاسک گانوں کو ری مکس اور ری کری ایٹنگ کے نام پربگڑنا بند ہوجانا چاہئیے۔
بابا سہگل نے کہا اس میں کوئی برائی نہیں کہ ایک گانا پھر سے بنایا جاتا ہےلیکن ایسا کرنے میں گانوں کی جو کوالٹی نکل کر سامنے آرہی ہے وہ بہت قابل رحم اور افسوسناک ہے، کیونکہ گانوں کا ری مکس بنانے میں کوئی تخلیقی صلاحیت استعمال نہیں ہورہی اور فلمساز صرف پرانے گانوں کو توڑ مروڑ کر ان کی مقبولیت سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

بابا سہگل نے کہا مہربانی کرکے نئے ٹیلنٹ کو موقع دو اور اوریجنل کو برباد کرنا بند کرو،اب بالی ووڈ کاپی ووڈ بن چکا ہے۔

واضح رہے کہ 54 سالہ گلوکار بابا سہگل نے اپنے کیریئر کا آغاز 90 کی دہائی میں کیاتھا وہ بالی ووڈ کی متعدد فلموں کے لیے گلوکاری بھی کرچکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here