سیلز ٹیکس رجسٹریشن کا آن لائن سسٹم شروع نہ ہو سکا

0
740
Taxes

کراچی: 

 ایک ایسے وقت میں جب تاجر سیلز ٹیکس کے خلاف ہیں تاجروں کا ایک گروپ واجب الادا ٹیکس جمع کرانا چاہتا ہے تاہم نئے آن لائن سیل ٹیکس رجسٹریشن سسٹم نے تاحال کام شروع نہیں کیا۔

گزشتہ ماہ ایف بی آر نے اعلان کیا تھا کہ یکم جولائی سے سیل ٹیکس رجسٹریشن کیلئے آن لائن سسٹم کا اجرا کیا جائے گا،مگر یہ سسٹم تاحال شروع نہیں کیا جا سکا،پاکستان تاجر اتحاد کے چیئرمین محمد صابر شیخ نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ کروڑوں اربوں کمانے والے کاروباری حضرات ٹیکس سسٹم میں آنا نہیں چاہتے۔

انھوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ٹیکس نادہندہ اور بیوروکریسی نئے آن لائن سسٹم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے،نئے آن لائن سسٹم کا مقصد پرانے اور پیچیدہ نظام کی جگہ موثر اور آسان طریقہ کار وضع کرنا ہے تاکہ ٹیکس دہندہ کسی اہلکار کے واسطہ کے بغیر اپنی تفصیلات مہیا کر سکیں۔

صابر شیخ نے مزید کہا کہ نیا سسٹم شروع نہیں کیا گیا اور پرانے سسٹم کے تحت ایک لاکھ روپے تک رشوت طلب کی جاتی ہے،اور ہر بار ساری تفصیلات نئے سرے بتانا پڑتی ہیں،نیا آن لائن سسٹم بہتر ہے اور اس سے ٹیکس کی ادائیگی آسان ہو جائے گی،تاہم انھوں نے اس امر پر حیرت کا اظہار کیا کہ حکومت نے تاحال اس کو چالو کیوں نہیں کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here