شکتی کپورکا بیٹی کی شادی کی خبروں پرحیران کن ردعمل

0
1004
Shardha Kapoor

ممبئی: 

بالی ووڈ اداکار شکتی کپور نے اپنی بیٹی شردھا کپور کی شادی کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میری بیٹی کی شادی ہورہی ہے اورمجھے ہی خبر نہیں۔

بالی ووڈ میں ان دنوں اداکارہ شردھا کپورکی شادی کے چرچے ہورہے ہیں اورکہا جارہا ہے کہ شردھا اگلے برس فوٹوگرافرروہن شریشتھا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔ بھارتی میڈیا تویہاں تک کہہ رہا ہے کہ شردھا کپور کی شادی کی تیاریوں کا آغاز بھی ہوگیا ہے، لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ شکتی کپور اپنی بیٹی کی شادی سے واقف ہی نہیں ہیں۔

اس حوالے سے جب شکتی کپورسے بات کی گئی تو پہلے وہ اپنی بیٹی کی شادی کی خبرسن کر حیران رہ گئے، بعد ازاں انہوں نے کہا کیا یہ سچ ہے کہ میری بیٹی شادی کررہی ہے؟ مہربانی کرکے مجھے شادی میں بلانا نہ بھولیے گا۔

شکتی کپور نے مزید کہا مجھے بتائیں یہ شادی کہاں ہورہی ہے، میں ضرور جاؤں گا، میں شردھا کا باپ ہوں اورمجھے ہی میری بیٹی کی شادی کی خبرنہیں ہے لہٰذا مجھے اس بارے میں بتائیں۔ شکتی کپور کے اس ردعمل سے  صاف ظاہرہے کہ شردھا کپور کی شادی کی خبریں افواہوں سے زیادہ کچھ نہیں جب کہ اداکارہ شردھا کی جانب سے بھی ان خبروں کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ ماضی میں اداکارہ شردھا کپور کا نام فلم ’’عاشقی 2‘‘ کے اداکار آدیتیہ رائے کپوراورہدایت کار واداکار فرحان اختر کے ساتھ بھی لیا جاتا رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here