افغانستان میں طالبان کا ہوٹل پر حملہ، 2 جنگجو اور 8 پولیس اہلکار ہلاک

0
767
Taliban Attack

کابل: 

افغانستان کے صوبے بادغیس کے ہوٹل میں طالبان جنگجوؤں کے حملے میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ گھمسان کی جھڑپ میں 8 پولیس اہلکار ہلاک اور 2 جنگجو مارے گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق خود کش حملہ آورں کا ایک گروپ بادغیس کے قلعہ نو میں داخل ہوگیا اور ہوٹل کو دھماکے سے اُڑانے کی دھمکی دی تاہم وہاں موجود پولیس اہلکاروں نے حملہ آوروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو خود کش بمبار دھماکا کرنے سے قبل ہی ہلاک ہوگئے۔

ہوٹل میں موجود دیگر طالبان جنگوؤں نے ساتھی خود کش بمبار کی ہلاکت کے بعد پوزیشن سنبھال لیں اور پولیس کے 8 اہلکاروں کو قتل اور 7 کو زخمی کر کے ہوٹل پر قابض ہوگئے تاہم افغان فوج نے ہوٹل میں کارروائی کرکے ہوٹل کو واگزار کروالیا۔

طالبان کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی گئی ہے تاہم ترجمان طالبان کا دعویٰ ہے کہ حملہ بادغیس کے پولیس ہیڈ کوارٹر پر کیا گیا ہے جس میں افغان پولیس کو بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان پہنچایا گیا۔

واضح رہے کہ امریکا اور افغان طالبان کے درمیان امن مذاکرات کا سلسلہ چین تک جا پہنچا ہے جہاں فریقین 11 سالہ جنگ کے خاتمے کے لیے روٹ میپ کے تعین کے لیے اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here