دواؤں کی رجسٹریشن و تجدید کے لیے آن لائن سافٹ ویئرتیار

0
793
Medicine

اسلام آباد: 

 ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ادویات کی رجسٹریشن، تجدید کیلیے درخواستیں آن لائن وصول کرنے کیلیے سافٹ ویئر تیار کرلیا ہے۔

ڈریپ نے تمام ادویہ ساز کمپنیوں کو30 جولائی تک ا پنی تمام رجسٹرڈ پراڈکٹس کی تفصیلات نئے سافٹ ویئر پر اپلوڈ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ دستاویز کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے دفتر ی امور کو آئی ٹی پر منتقل کرنے کیلیے ابتدائی طور پر ’’ڈرگ انٹیگریٹڈ ریگولیٹری انفارمیشن منیجمنٹ سسٹم‘‘ کے نام سے سافٹ ویئر تیار کرلیا ہے جس کے تحت اب فیس چالان جنریشن، ادویات کی رجسٹریشن، تجدید اور رجسٹریشن میں تبدیلی کیلیے درخواستیں ، ٹو ڈی بار کوڈ سسٹم میں ڈیٹا کی انٹری اور ٹو ڈی بار کوڑ کی تصدیق سے متعلق موبائل ایپ کا کام آن لائن کیا جا سکے گا۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے حکام نے نئے سافٹ ویئر کے استعمال سے متعلق ڈریپ کی ٹیم اسلام آباد، کراچی، لاہور اور پشاور کے دفاتر میں متعلقہ پروفیشنل کو تربیت فراہم کرے گی۔ متعلقہ دفاتر میں تربیت کا عمل22 سے31 جولائی تک جاری رہے گا۔ دستاویز کے مطابق ٹریننگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ادویات کی رجسٹریشن،رینیول اور پوسٹ رجسٹریشن تبدیلی سے متعلق تمام درخواستیں نئے سافٹ ویئر کے ذریعے آن لائن ہی وصول کی جائیں گی۔دستاویز کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے نئے سسٹم پر 430ادویہ ساز کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here