پاکستانی مصور نے صدر ٹرمپ کے لیے فن پارہ تیار کر لیا

0
781
Trump

اسلام آباد: 

 وزیراعظم سیکریٹریٹ نے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکا کو کامیاب بنانے کیلیے وزارت اطلاعات و نشریات کو خصوصی ٹاسک دے دیا جس کے تحت وزارت اطلاعات و نشریات کے ذیلی ادارے نے ملک کے ممتاز مصور حنیف اللہ خان کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حنیف اللہ خان نے ملتان کے قدیم ترین کرافٹ اونٹ کی کھال سے تیار کردہ گلدان پر امریکا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر پینٹ کی ہے، حنیف اللہ خان کا تیار کردہ فن پارہ وزیراعظم عمران خان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پیش کریں گے، ملک کے ممتاز مصور حنیف اللہ خان کا کہنا ہے کہ ملک کا وقار اور عزت ہر چیز پر مقدم ہے، پاکستان میرا ملک ہے اور اس ملک نے مجھے دنیا بھر میں پہچان دی ہے، فن مصوری سے گزشتہ کئی برسوں سے میرا تعلق ہے۔

’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اور لوک ورثہ کی انتظامیہ کی ہدایات کی روشنی میں سعودی پرنس عبداللہ بن سعود، قطر کے امیر کی تصاویر بھی بنا چکا ہوں لیکن امریکی صدر کی تصویر بنانا مشکل ٹاسک تھا، گلدان کے چھوٹے سے فریم میں ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر کو بنانا کوئی آسان کام نہیں تھا، چہرہ بنانے سے زیادہ ڈونلڈ ٹرمپ کے بالوں کی تصویر کشی ناممکن تھی کیونکہ امریکی صدر کا بالوں کا اسٹائل آسان نہیں، انھوں نے کہا کہ دنیا کے بڑے حکمرانوں کی تصویر کشی کرنے کا ا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here