دھرمیندر نے ہیمامالنی کا مذاق اڑانے پر معافی مانگ لی

0
1041
Hemadharmenda

ممبئی: 

ماضی کے نامور بالی ووڈ اداکار دھرمیندر نے اپنی اہلیہ اور سیاستدان ہیمامالنی کا مذاق اڑانے پر معافی مانگ لی۔

چند روز قبل ہیمامالنی کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں وہ بھارتی پارلیمنٹ کے باہر دیگر سیاستدانوں کے ہمراہ جھاڑو لگارہی تھیں۔ تاہم ان کا جھاڑو لگانے کا انداز ایسا تھا جیسے ان سے زبردستی یہ کام کرایا جارہا ہو، سوشل میڈیا پر بھی انہیں جھاڑو لگانے کے نام پر ڈراما کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایاگیا

تاہم ہیمامالنی کا مذاق اڑانے والوں میں صرف سوشل میڈیا صارفین ہی نہیں بلکہ ان کے شوہر اداکار دھرمیندر بھی شامل تھے۔ ٹوئٹر پر جب دھرمیندر سے ہیمامالنی کے جھاڑو لگانے سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا ہاں ہیما نے فلموں میں جھاڑو لگائی ہے تاہم پارلیمنٹ کے باہر جھاڑو لگاتے وقت مجھے بھی اناڑی لگ رہی تھی۔

دھرمیندر نے مزید کہا مگر میں بچپن میں اپنی ماں کے ساتھ ہمیشہ ہاتھ بٹایا کرتاتھا اور میں صفائی بہت اچھی کرتاہوں۔ لیکن اب دھرمیندر نے اپنی اس ٹوئٹ پر معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کچھ بھی کہہ بیٹھتا ہوں اور میرے یار لوگ کچھ بھی سمجھ بیٹھتے ہیں، توبہ توبہ اب کبھی نہ کروں گا۔ اس کے ساتھ دھرمیندر نے اپنی پرانی فلم کی ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ ہاتھ جوڑے ہوئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here