شلپا شیٹھی کی 12 سال بعد فلموں میں واپسی

0
1007
Shilpha Shetty

ممبئی: 

نامور بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی 12 سال بعد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ شلپاشیٹھی 12 برس قبل 2007 میں فلم ’’اپنے‘‘میں اداکار سنی دیول، بوبی دیول، دھرمیندر اورکترینہ کیف کے ساتھ نظر آئی تھیں تاہم اس کے بعد انہوں نے بطور اداکارہ کسی فلم میں کام نہیں کیا۔

شلپا شیٹھی نے 2014 میں ریلیز ہونے والی کرائم تھرلر فلم ’’ڈھشکیاؤں‘‘ پروڈیوس کی تھی جب کہ فلم میں شلپا نے آئٹم سانگ میں بھی پرفارم کیاتھا، بعد ازاں شلپا مختلف ڈانس شوز کی میزبانی کرتی نظر آئیں، لیکن انہوں نے فلموں میں بطور اداکارہ کام نہیں کیا۔ لیکن اب شلپا کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے کہ وہ 12 سال بعد پروڈیوسر رمیش تورانی کی فلم میں اداکاری کریں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شلپا شیٹھی فلم میں رائٹر کا کردار نبھائیں گی، جب کہ ان کے ساتھ اداکار دلجیت دوسانجھ اوریامی گوتم بھی فلم میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے، فلم کے نام کا اعلان تاحال نہیں کیاگیاہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here