پاکستان کا بھارت کو کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی دینے کا اعلان

0
865
Kalboshan Yadev

اسلام آباد: 

حکومت نے بھارت کو کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی دینے کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ بھارت کو پاکستانی قوانین کے مطابق قونصلر رسائی دی جائے گی جس کے لیے طریقہ کار طے کیا جارہا ہے۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان میں ترجمان ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو کو آئی سی جے (عالمی عدالت) کے فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہےاور آئی سی جے کے فیصلے کے تناظر میں کلبھوشن یادیو کو اس کے حاصل حقوق سے متعلق اسے آگاہ کردیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے، کمانڈر کلبھوشن یادیو کو پاکستانی قوانین کے مطابق قونصلر رسائی دیں گے جس کے لیے طریقہ کار طے کیا جارہا ہے۔

 

یاد رہے کہ دو روز قبل ہی عالمی عدالت انصاف نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی بریت اور اسے بھارت کے حوالے کرنے سے متعلق بھارتی درخواست مسترد کرتے ہوئے پاکستان کے حق میں فیصلہ سنادیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here