پودوں کے احساسات بتانے والا الیکٹرانک گملہ

0
1064
Plants

واشنگٹن: اب بہت جلد آپ اپنے گھر کےایک کونے میں اسمارٹ گملے میں ایک پودا رکھ سکیں گے جو بدلتے ماحول اور کیفیت کے ساتھ ’اپنی شجربیتی‘ آپ کو بتائے گا۔

اس گملے کا نام ’لوا‘ ہے جسے میوڈیزائن کمپنی نے تیارکیا ہے۔ ایک زمانے میں تاماگوچی نام کے مجازی پالتو الیکٹرانک جانور عام تھے اور اس گملے کی پشت پر یہی خیال کارفرما ہے۔ اگرچہ یہ ایجاد مکمل طور پر تو آپ کو پودے کے حقیقی احساسات نہیں بتاتی لیکن اتنا ضرور بتاتی ہے کہ جیسے ہی آپ پودے کو پانی دیتے ہیں گملے کے اسکرین پر مسکراتا چہرہ ’اسمائلی‘ آجاتی ہے۔ پانی نہ ملنے پر اسکرین پر غصہ نمودار ہوتاہے۔

اسمارٹ گملے کے تاثرات آپ ایک ایپ کے ذریعے کنٹرول بھی کرسکتے ہیں اور پودے کے لیے کیو آر کوڈ کا انتخاب بھی کیا جاسکتا ہے۔ گملے میں لگا پودا 15 قسم کے تاثرات ظاہر کرتا ہے اور اپنی ضروریات بھی بتاتا ہے جن میں دھوپ، پانی اور ہوا وغیرہ شامل ہیں۔ اگر پودے کو سردی لگ رہی ہے تو وہ بھی اس کا اظہارکرسکتا ہے۔ اگر اسے بہت دیر تک دھوپ نہ ملے تو گملے کے اسکرین پر ویمپائر کا خوفناک چہرہ نمودار ہوتا ہے۔

اگرچہ اس گملے کا مقصد گھر میں انٹرایکٹو پودا رکھنا ہے لیکن دسمبر 2019 میں اس کی باقاعدہ فروخت شروع کی جائے گی۔ اسے انٹرنیٹ پر چندے کی ایک ویب سائٹ پر رکھا گیا ہے جس کے لیے 30 ہزار یورو جمع کرنے ہیں اور اس میں سے نصف رقم جمع بھی ہوچکی ہے۔ تاہم جنوری سے اسمارٹ گملے کی فروخت شروع ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here