آئی ٹی ایف کے دباؤ پر بھارت ، پاکستان میں کھیلنے پر رضامند ہوا، سلیم سیف اللہ

0
825

کراچی: 

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ خان نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل  ٹینس فیڈریشن کے نہ ماننے پرہی بھارت اسلام آباد میں پاکستان کیخلاف ڈیوس کپ ٹائی کھیلنے پرمجبورہوا ہے۔

اسلام آباد کی سیکیورٹی دہلی اور ممبئی کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ بہتر ہے، 14 اور 15 ستمبر کو پاکستان اسپورٹس کمپلیکس کے گراس کورٹس پر شیڈول مقابلوں سے قبل بھارت نے عالمی فیڈریشن سے سیکیورٹی کنسلٹنٹ پاکستان بھیجنے پر اصرار کیا ہے جبکہ مقابلوں کوغیرمتنازعہ بنانے کے لیے پاکستان کے کھیلوں کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہاک آئی ٹیکنالوجی  استعمال کی جائے گی۔

انھوں نے اس امر کا اظہار نمائندہ ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سلیم سیف اللہ خان نے کہا کہ 55 سال کے بعد ڈیوس کپ  مقابلے میں شرکت کے لیے آنے والی بھارتی ٹیم کو کسی قسم کا سیکیورٹی مسلہ نہیں پیش آئے گا،5 ہزارسیکیورٹی کیمروں  سے لیس دارالحکومت کے ریڈ زون میں شیڈول ان مقابلوں میں بھر پورسیکیورٹی ہوگی جبکہ مقابلوں کوسپروائز کرنے کے لیے غیرملکی امپائرز پاکستان آئیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here