وزیراعظم کی سربراہ ورلڈبینک اور قائم مقام ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات

0
840

واشنگٹن: 

وزیراعظم عمران خان نے ورلڈبینک کے سربراہ ڈیوڈ ملپاس اور قائم مقام ایم ڈی آئی ایم ایف ڈیوڈلپٹن سے ملاقات کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے واشنگٹن میں ورلڈبینک کے سربراہ ڈیوڈ ملپاس سے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں کی ترقی میں ورلڈ بینک کے کردار کو سراہا اور پاکستانی کی معاشی ترقی میں ورلڈبینک کے کردار پر اطمینان کا اظہار کیا، اس کے علاوہ وزیراعظم نے ورلڈبینک کے سربراہ کو صحت، تعلیم اور نوجونواں کے لیے حکومتی اقدامات سے آگاہ بھی کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے قائم مقام ایم ڈی آئی ایم ایف ڈیوڈلپٹن سے بھی ملاقات کی اور آئی ایم ایف بورڈ کے پاکستان کے لیے پیکج کی منظوری پر اظہارتشکر کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے پروگرام کے تحت ملکی معیشت اور پیداوار بڑھانے میں مدد ملے گی جب کہ طویل معاشی ترقی کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

دوسری جانب آئی ایم ایف کے قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹرڈیوڈ لپٹن نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بارے میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان سے مل کر بہت خوشی ہوئی، پاکستان میں اصلاحاتی عملداری کے عمل کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق ہوا ہے، خاص طور پر اصلاحاتی عمل کے زریعے ریونیو موبیلائزیشن کیلئے کوششیں کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم سے خوراک، صحت و دیگر شعبوں سے وابستہ سرمایہ کاروں کے وفود نے بھی ملاقات کی جس میں پاکستان میں صحت، خوراک و دیگرشعبوں میں سرمایہ کاری پر اظہار خیال کیا گیا اور پاکستان میں صحت کے شعبے میں سہولیات میں اضافے سے متعلق تجاویز بھی پیش کیں جس کا وزیراعظم نے خیر مقدم کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here