29 برس بعد افریقی فٹبال چیمپئن بننے والی الجیریا کی ٹیم کا گھر واپسی پر شاندار استقبال

0
816

الجیریز: 

 29 برس بعد افریقہ کپ آف نیشنز جیت کر وطن واپس آنے والی الجیریا کی فٹبال ٹیم کا شاندار استقبال کیاگیا۔

ٹیم کو استقبالیہ پریڈ کی شکل میں کھلی بس کی چھت پر سوار کراکے ایئرپورٹ سے شہر پہنچایاگیا، جہاں ہزاروں شائقین ان کی راہ دیکھ رہے تھے۔

اس موقع پر بس میں سوار سوفیان فیگولی، گول کیپر ایزیڈین ڈوکھا ، مڈفیلڈر ریاض مہریز اور فارورڈ اسلام سلیمانی نے اپنے مداحوں کے نعروں کا ہاتھ ہلاکر جواب بھی دیا، الجیریا نے گذشتہ دنوں فائنل میں سینیگال کو 1-0 سے مات دیکر دوسری بار علاقائی چیمپئن بننے کا اعزاز پایا تھا، تاہم اس سے قبل انھوں نے اولین ٹائٹل 1990 میں اپنے نام کیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here