اسمگلنگ میں ملوث تاجروں کیلیے 7 سال قید، بھاری جرمانے

0
718

اسلام آباد: 

 فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اسمگلنگ کی روک تھام اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے غلط استعمال میں ملوث تاجروں پر بھاری جرمانے اور7سال تک قید کی سزائیں دینے کا قانون پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سینئر افسر نے گزشتہ روز’’ایکسپریس‘‘کو بتایا کہ فیلڈ فارمشنزکوکسٹمز ایکٹ کی سیکشن156کے پارٹ بی میں شامل کی جانیوالی نئی کلاز 63(i) لاگوکی جاچکی ہے، لہٰذا اس شق پر عملدرآم،د کو یقینی بنایا جائے اور آئندہ اسی شق کے تحت اسمگلنگ کے کیسوں کو ڈیل کیا جائیگا۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ نئے قانون کے مطابق غیر قانونی اشیا کی ترسیل میں استعمال ہونے والی گاڑیاں اورغیر قانونی اشیا ضبط کرکے اشیا کی مالیت سے 10گنا جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

مذکورہ افسر نے بتایا کہ فنانس ایکٹ 2018 کے ذریعے کسٹمز ایکٹ 1969کی سیکشن 156 کے پارٹ بی میں شامل کی جانے والی نئی کلاز 63(i) جس میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی گاڑی میں ٹرانسشپمنٹ کیلیے لوڈ کیا ہوا سامان اپنے اصل مقام پر پہنچنے کی بجائے راستے میں کسی جگہ اتارا جاتا ہے اور وہ پکڑا جاتا ہے تو وہ سامان اور سامان لے جانیوالی گاڑی ضبط کر لی جائیگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here