بین اسٹوکس ’نیوزی لینڈر آف دی ایئر‘ ایوارڈ سے دستبردار

0
773

لندن: انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے اپنی بطور ’نیوزی لینڈر آف دی ایئر‘ ایوارڈ کیلیے نامزدگی سے معذرت کرلی۔

ورلڈ کپ فائنل کے ہیرو نیوزی لینڈ میں پیدا ہوئے تاہم کم عمری میں اپنے والدین کے ہمراہ انگلینڈ منتقل ہوگئے تھے، جہاں پر انھوں نے ڈرہم اور بعد میں قومی ٹیم کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا۔

اسٹوکس نے کہاکہ مجھے نیوزی لینڈ سے اپنے آبائی تعلق پر فخر ہے، اس ایوارڈ کیلیے نامزدگی میرے لیے اعزاز سے کم نہیں مگر میں خود کو اس کا حقدار نہیں سمجھتا، اس کے وہ مستحق ہیں جو اپنے ملک کیلیے زیادہ سے زیادہ خدمات انجام دے رہیں، میں سمجھتا ہوں کہ یہ ایوارڈ کیوی کپتان کین ولیمسن کو ملنا چاہیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here