’’طیفا ان ٹربل‘‘ جیکی چن فلم فیسٹیول میں بہترین ایکشن فلم کیلئے نامزد

0
831

چین: 

گزشتہ برس ریلیز ہونے والی علی ظفر کی ایکشن کامیڈی فلم’’طیفا ان ٹربل‘‘ کو جیکی چن ایکشن فلم فیسٹیول میں بہترین ایکشن فلم کےلیے نامزد کیا گیا ہے۔

نامور گلوکارواداکار علی ظفر اور مایا علی کی کامیاب فلم ’’طیفا ان ٹربل‘‘ کو  چین کے صوبہ شانشی میں منعقد ہونے والے پانچویں جیکی چن انٹرنیشنل ایکشن فلم فیسٹیول میں بہترین ایکشن فلم کے لیے نامزد کیاگیا ہے۔ ’’طیفا ان ٹربل‘‘ کے ہیرو علی ظفر نے ٹوئٹر پر شائقین کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ  جیکی چین ایکشن فلم فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے چین میں موجود ہیں۔

علی ظفر نے یہ بھی بتایا کہ فیسٹیول میں نہ صرف ان کی فلم بہترین فلم کے لیے نامزد ہے بلکہ فلم کے ہدایت کار احسن رحیم بہترین ایکشن ہدایت کاراور وہ خود بہترین ایکشن ہیرو کے لیے نامزد ہیں۔

 

واضح رہے کہ اس فلم فیسٹیول میں چین اور بیرون ممالک کی ایکشن فلموں کی نمائش کی جاتی ہے اور دنیا بھر سے شرکت کرنے والے فلمسازوں اور فلموں کو ’’آئرن مین ایوارڈز‘‘سے نوازاجاتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here