پرینیتی چوپڑا کا پریانکا کی وائرل تصویر پر تبصرہ کرنے سے انکار

0
890

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنی بہن اوراداکارہ پریانکا چوپڑا کی سگریٹ پیتے ہوئے وائرل ہونے والی تصویر پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کی نامور اداکارہ پریانکا چوپڑا کی حال ہی میں ایک تصویر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ سگریٹ پیتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ جب کہ ان کے برابر میں موجود ان کے شوہر نک جونز اور ان کی والدہ مدھو چوپڑا بھی سگار کا مزہ لے رہی ہیں۔ پریانکا کی یہ تصویر ان کی 37 ویں سالگرہ کی ہے۔ تصویر میں پریانکا سگریٹ پی کر اپنی سالگرہ کا جشن مناتی نظر آرہی ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پریانکا چوپڑا دمہ کے مرض میں مبتلا

یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا نا صرف دمہ کے حوالے سے چلائی جانے والی مہم کا حصہ ہیں بلکہ خود دمے کی مریضہ بھی ہیں اور گزشتہ برس انہوں نے لوگوں کو دمہ کے حوالے سے آگاہی دینے کی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیاتھا۔ لہذٰا سوشل میڈیا صارفین نے پریانکا چوپڑا کو سگریٹ پینے پر ان کے دُہرے معیار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں دوغلہ قرار دیا ہے۔

حال ہی میں جب پریانکا کی بہن پرینیتی چوپڑا سے ایک تقریب کے دوران اس بارے میں سوال کیاگیا تو انہوں نے یہ کہہ کر اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا کہ اس بارے میں بولنے کا ان کا کوئی حق نہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here