انضمام الحق اور سرفراز احمد بھی کرکٹ کمیٹی اجلاس میں طلب

0
758

چیف سلیکٹر انضمام الحق اور کپتان سرفراز احمد کو بھی کرکٹ کمیٹی اجلاس میں طلب کرلیا گیا۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق اور کپتان سرفراز احمد بھی شرکا کمیٹی کو بریفینگ دینے کے ساتھ آئندہ کے لیے تجاویز دیں گے۔ ذرائع کے مطابق مکی آرتھر کے معاہدے میں اگلے برس ستمبر، اکتوبر کے ٹی ٹوئنٹی تک ورلڈکپ معاہدے میں توسیع دی جاسکتی ہے اور سرفراز احمد کو ٹی ٹوئٹی کرکٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھا جاسکتا ہے۔

ٹیسٹ اور ون ڈے کے لیے نیا کپتان سامنے آسکتا ہے،اس عہدے کے لیے شان مسعود، اسد شفیق اور عماد وسیم میں سے کسی ایک کی لاٹری نکل سکتی ہے۔ نئی سلیکشن کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی۔ بورڈ حکام کا موقف ہے کہ گرانٹ فلاور اپنے معاملات نمٹانے کے لیے آئِے ہیں، نئی ٹیم انتظامیہ اور سلیکشن کمیٹی کے بارے میں کرکٹ کمیٹی اپنی سفارشات تیار کرکے دیے گی، جس کے بعد چیئرمین اہم فیصلوں کی منظوری دیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here