مکی آرتھر قومی ٹیم کی کارکردگی پر پی سی بی رپورٹ پیش کریں گے

0
719

قومی ٹیم کے ہیڈ

کوچ مکی آرتھر اور بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور لاہور پہنچ گئے.

دونوں کوچز غیر ملکی پرواز کے ذریعے نیشنل کرکٹ اکیڈمی پہنچے، مکی آرتھر اور گرانٹ فلاور ورلڈکپ سمیت قومی ٹیم کی تین سالہ  کارکردگی پر پی سی بی حکام کو اپنی رپورٹ پیش کریں گے، ایم ڈی وسیم خان کی سربراہی میں پاکستانی ٹیم کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے لیے دواگست کو کرکٹ کمیٹی کا اجلاس لاہور میں رکھاگیاہے جس میں ٹیم انتظامیہ ،سلیکشن کمیٹی اور کپتان کے حوالے سے سفارشات تیار کرکے بورڈ سربراہ کے حوالے کی جائیں گے۔

مکی آرتھر اور گرانٹ فلاور کا معاہدہ ورلڈکپ تک تھا، جس کے بعد بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے پہلے ہی بورڈ مزید ذمہ داریاں نبھانے سے معذرت کر رکھی ہے تاہم ہیڈکوچ نے مزید کام کرنے کی خواہش کا اظہارکیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here