سرفراز احمد کا مستقبل، فیصلہ کرکٹ کمیٹی اجلاس میں نہیں ہوگا

0
628

لاہور: 

 سرفراز احمد کے مستقبل کا فیصلہ کرکٹ کمیٹی اجلاس میں نہیں ہوگا،

پی سی بی کے ایم ڈی اور کرکٹ کمیٹی کے سربراہ وسیم خان کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ سمیت قومی ٹیم کی 3سالہ کارکردگی کے بارے میں ٹیم مینجمنٹ کی رپورٹس اور تجاویز مل چکی ہیں،2 اگست کو کرکٹ کمیٹی اجلاس میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر،کپتان سرفراز احمد اور چیف سلیکٹر انضمام الحق سے پرفارمنس پر سوالات کریں گے۔ کمیٹی کے ارکان ہیڈکوچ، سپورٹنگ اسٹاف اور سلیکشن کمیٹی کے بارے میں مشاورت کے بعد سفارشات تیار کرکے چیئرمین پی سی بی کے حوالے کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ ابھی ہمیں کارکردگی کا جائزہ لینا ہے، فیصلوں کی منظوری کا اختیار احسان مانی کے پاس ہے، کپتان کی تقرری کے حوالے سے ہمیں کوئی جلدی نہیں، سری لنکاکے خلاف سیریز سے چند روز قبل اس بارے میں کوئی فیصلہ کرلیا جائے گا۔

وسیم خان نے کہا کہ یہ درست ہے کہ پاکستانی ٹیم کی پرفارمنس اس معیار کی نہیں جو ہونی چاہیے، ہماری خواہش ہے کہ ناقابل پیشگوئی کارکردگی دکھانے والی ٹیم کا جولیبل لگا اسے اتاریں اورکھلاڑی تسلسل سے پرفارم کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here