سندھ کے بعد چولستان میں بھی ٹڈی دَل کا حملہ

0
1022

کراچی: 

 سندھ کے بعد ٹڈی دل نے پاکستان کے علاقے چولستان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

سندھ میں میرپورخاص اور حیدرآباد سے ملحقہ سرحدی علاقوں میں بھارت سے ٹڈی دل کی بڑی تعداد میں پاکستان میں داخل ہونے کے بعد پنجاب کے ضلع بہاولنگر کی تحصیلوں فورٹ عباس اور منڈی یزمان سے ملحقہ بھارتی شہروں انوپ گارش، گھرسانا اورکاجو والا(راجھستان) سے بھی بڑی تعداد میں آنے والے ٹڈی دل نے پاکستان کے علاقے چولستان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے ایکسپریس کوبتایا کہ کہ ابتدائی طور پر ٹڈی دل کے اس حملے سے کپاس ودیگر فصلوں کو اب تک اگرچہ معمولی پیمانے پرنقصان پہنچا ہے لیکن اس بات کابھی خدشہ ہے کہ چولستان میں بارشوں کی صورت میں ریت میں موجود ٹڈی دل کی نسل میں اگر اضافہ ہوا تو اس سے پورے چولستان اور اس سے ملحقہ اضلاع رحیم یارخان، بہاولنگر اور بہاولپور میں کپاس اور دیگر فصلوں کو بڑا نقصان پہنچنے کیساتھ اس ٹڈی دل کا حملہ مزید شہروں تک بھی پھیل سکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here