عوام غیر حقیقی منافع کا لالچ دینے والی اسکیموں سے گمراہ نہ ہوں،ایس ای سی پی

0
805

اسلام آباد: 

 سیکیورٹیزاینڈ ایکس چینج نے عوام کو خبردارکیا کہ غیر حقیقی منافع اور رعایتوں کا لالچ دینے والی اسکیموں سے گمراہ نہ ہوں۔

ایس ای سی پی کے اعلامیہ میں بتایا گیا کہ پاک میمن ایمپکس (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور میمن کارپوریشن (پرائیویٹ) لمیٹڈ گاڑیوں، مکانات، الیکٹرانکس وغیرہ کی لیزنگ کے غیر قانونی اور غیر منظور شدہ کاروبار میں ملوث ہے۔

علاوہ ازیں یہ کمپنیاں سرمایہ کاری اور کاروبار کی فنانسنگ کے نام پرصارفین کو سرمایہ کاری کے عوض متاثر کن ریٹرن کا لالچ دیتے ہیں جبکہ صارفین کی جانب سے طے شدہ ڈاون پیمنٹ پر 5سالہ لیزنگ پلان بھی دیتے ہیں، لہذا عوام کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ ایسی کاروباری سرگرمیاں ممنوع ہیں اور صرف اور صرفریگولیٹری ادارے کی جانب سے لائسنس ہونے پر قانونی شرائط و ضوابط کے مطابق ہی ایسی کاروباری سرگرمیاں انجام دی جا سکتی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here