کنگنا رناوت کی فلم ’ججمنٹل ہے کیا‘ کے پوسٹر کے چربہ ہونے کا الزام

ممبئی: 

غیر ملکی اداکارہ نے بھارتی فلم ’ججمنٹل ہے کیا‘ کے پوسٹر کے چربہ ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔

بولی وڈ فلم ساز اپنی چربہ سازی کی وجہ سے دنیا بھر میں بدنام ہیں۔ ادکارہ کنگنا رناوت اور راج کمار راؤ کی نئی فلم ’ججمنٹل ہے کیا‘ کے فلم سازوں پر بھی چوری کا الزام سامنے آیا ہے۔

ہنگری کی فن کارہ فلورہ بورسی نے کہا ہے کہ ’ججمنٹل ہے کیا‘ کا پوسٹر ہوبہو اس کے پوسٹر کا چربہ ہے۔ پوسٹر میں کنگنا رناوت کے آدھے چہرے کے آگے سیاہ بلی بیٹھی ہے۔

فلورہ بورسی نے الزام لگایا کہ ’ججمنٹل ہے کیا‘ کے فلم سازوں نے اس کے پوسٹر کی نقل کی ہے اور فن کی چوری کے مرتکب ہوئے۔ فلورہ بورسی نے کہا کہ بھارتی فلم سازوں کی یہ حرکت انتہائی نامناسب ہے، اگر انہیں اس کے فن کی نقل کرنی ہی تھی تو پہلے اخلاقی طور پر اجازت لینی چاہیے تھی۔

Niaz Shakir: Niaz Shakir is the CEO of UK Newsline and the former Sub Editor at the Daily Mashriq Balochistan. He has written numerous articles in Urdu and English in various newspapers of Pakistan.

View Comments (0)