حکومتی تاخیری حربے آج ختم ہوگئے ہیں، شہبازشریف

0
737

لاہور: 

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ عدالت عالیہ نے انسانی بنیادوں پر فیصلہ سنایا جس پر ہم ان کے مشکور ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ قوم کی دعائیں اور والدہ کی التجائیں رنگ لے آئیں اللہ تعالی نے دعائیں قبول کیں اور عدالت نے نوازشریف کو بیرون ملک علاج کرانے کی اجازت دی ہے، عدالت عالیہ نے انسانی بنیادوں پر فیصلہ سنایا جس پر ہم ان کے مشکور ہیں۔

شہبازشریف نے کہا کہ عدالت نے زرضمانت کے بغیر جانے کی اجازت دی ہے، نوازشریف کے علاج میں جو رکاوٹیں حائل تھیں وہ اب دور ہو چکی ہیں اور حکومتی تاخیری حربے آج ختم ہوگئے ہیں، نوازشریف علاج کروا کر وطن واپس آئیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here